Skip to main content

سمجھوتے میں پیشکش (Offer in Compromise) پروگرام


سمجھوتے میں پیشکش کیا ہے اور کون اس کا اہل ہوتا ہے؟

سمجھوتے میں پیشکش پروگرام سے اہل قرار پانے والے، معاشی طور پر بدحال ٹیکس دہندگان کو اپنے واجب الادا ٹیکس کے ایک معقول حصے کی ادائیگی کرتے ہوئے ٹیکس کی اپنی اعصاب شکن ذمہ داریوں کو مؤخر کرنے کا موقع حاصل ہوتا ہے۔ ہم درج ذیل کی طرف سے سمجھوتے میں پیشکشوں پر غور کر سکتے ہیں:

  • ایسے افراد اور کاروبار جو دیوالیہ ہیں یا دیوالیہ پن میں قلاش ہو چکے ہوں، اور
  • ایسے افراد جو دیوالیہ یا دیوالیہ پن کا شکار نہ ہوں، مگر مکمل ادائیگی کریں تو ناگہانی اقتصادی مشکلات پیدا ہو جائیں۔  (صرف افراد ناگہانی اقتصادی مشکلات کی بنیاد پر رعایت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، جس میں ایسے کاروباری قرضوں سے رعایت شامل ہو سکتی ہے جن کے وہ ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں۔)

اگر آپ سمجھوتے میں ایک پیشکش کے لئے درخواست دیتے ہیں، تو ہم آپ کی درخواست پر پوری توجہ دیں گے، تاہم، آپ کی پیشکش پر ہم صرف اس صورت میں غور کریں گے کہ اگر آپ اہلیت کے معیار پر پورے اترتے ہوں۔ ہم اس بات کا تعین کرنے کے لئے آپ کی پیشکش کا تجزیہ کریں گے کہ کیا قبول کرنا نیویارک ریاست اور دیگر ٹیکس دہندگان کے بہترین مفاد میں ہے۔ مثال کے طور پر، اس میں آپ سے درکار ہو سکتا ہے کہ کسی سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے خود پر واجب الادا (جرمانے اور منافع کے علاوہ غیر ادا شدہ سیلز یا ود ہولڈنگ ٹیکس) ٹرسٹ کے کسی بھی ٹیکس کی مکمل ادائیگی کر دیں۔ نتیجے کے طور پر، ہم اہلیت حاصل کرنے والے تمام درخواست دہندگان کی جانب سے تمام پیشکشیں قبول نہیں کریں گے۔

ناگہانی اقتصادی مشکل کیا ہے؟

عام طور پر، ناگہانی اقتصادی مشکل اس وقت پیش آتی ہے جب آپ گزربسر کے معقول بنیادی اخراجات کی ادائیگی سے قاصر ہوں۔ زندگی کے بنیادی اخراجات وہ ہوتے ہیں جو آپ کے لئے یا آپ کے خاندان کے لئے صحت، بہبود، اور آمدنی کے حصول کی فراہمی کرتے ہیں۔ ہم گزربسر کے جائز بنیادی اخراجات کا تعین کرنے میں مدد کے لئے IRS مجموعی مالیاتی معیارات (IRS Collection Financial Standards) کو مدِنظر رکھتے ہیں۔

گزربسر کے بنیادی اخراجات کے علاوہ، ناگہانی اقتصادی مشکل کے دعوے کی تخمینہ کاری کرتے ہوئے ہم دیگر عوامل کو بھی زیرِ غور لائیں گے جو آپ کی مالی حالت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، جن میں یہ شامل ہیں:

  • عمر، روزگار کی حیثیت، اور سابقہ حیثیتِ روزگار
  • کسی دیرینہ بیماری، طبی حالت، یا معذوری کی وجہ سے آمدنی کمانے سے قاصر ہونا
  • زیرِ کفالت اشخاص کی ذمہ داریاں
  • غیر معمولی حالات جیسے کہ خصوصی تعلیمی اخراجات، طبی سانحہ، یا قدرتی آفت
  • مشکل درپیش ہونے کے سبب اثاثوں پر قرض لینے یا اثاثوں کو تحلیل کرنے سے قاصر ہونا

ناگہانی اقتصادی مشکل میں ایک متمول یا پرتعیش طرزِ زندگی قائم کرنے سے قاصر ہونا شامل نہیں ہے۔ ناگہانی اقتصادی مشکل کا تعین کرنے کے لئے جب ہم آپ کے اخراجات کا جائزہ لیتے ہیں، تو ہم عمومی طور پر زندگی کے لازمی اخراجات کے طور پر مندرجہ ذیل کو جائز نہیں سمجھتے ہیں:

  • نجی سکول کی ٹیوشن
  • کالج کے اخراجات
  • خیراتی کاموں میں حصہ ڈالنا
  • ریٹائرمنٹ میں رضاکارانہ طور پر حصہ ڈالنا
  • کریڈٹ کارڈ پر ادائیگیاں

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ سمجھوتے میں پیشکش پروگرام کے لئے اہل نہیں ہیں، تو نیویارک ریاست ادائیگیوں کے ایسے منصوبے بھی پیش کرتی ہے جو ایک با رعایت ماہانہ ادائیگی کے ساتھ آپ کے واجب الادا قرض کو ادا کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ اضافی معلومات کے لئے قسطوں پر ادائیگی کا معاہدہ (Installment payment agreement) ملاحظہ کریں۔

کیسے درخواست دی جائے

اس سے پہلے کہ ہم آپ کی پیشکش کو قبول کریں آپ کو مخصوص شرائط و ضوابط کی پاسداری کرنے پر اتفاق کرنا چاہیئے۔ خلاصے کی ایک فہرست کے لئے سمجھوتے میں پیشکش کی شرائط و ضوابط (Offer in compromise terms and conditions) دیکھیں۔ اگر آن لائن درخواست دے رہے ہوں، تو ویب ایپلیکیشن میں آپ مکمل شرائط دیکھ سکتے ہیں۔ اگر ڈاک کے ذریعے درخواست دے رہے ہوں، تو ذیل میں فہرست شدہ، فارم DTF-4 یا فارم DTF-4.1، سے استفادہ کریں۔  اگر آپ کی پیشکش قبول کی گئی، تو ہم آپ کو اُن مکمل شرائط کی ایک نقل ڈاک کے ذریعے بھی بھیجیں گے جو آپ کی پیشکش پر لاگو ہوتی ہیں۔

درخواست دینے کے بعد کیا ہوتا ہے؟

اگر آن لائن درخواست دے رہے ہوں، تو آپ کو ایک برقی تصدیق ملے گی۔

اگر بذریعۂ ڈاک درخواست دے رہے ہوں، آپ کو ایک اعترافی خط حاصل ہو گا جس میں مذکور ہو گا کہ:

  • آپ کی درخواست مکمل ہے، یا
  • آپ نے کوئی مخصوص مطلوبہ معلومات ادھوری چھوڑ دی ہیں اور قبل اس کے کہ ہم آپ کی درخواست کا جائزہ لے سکیں آپ کو یہ لازمی طور پر اس سے پہلے جمع کروا دینی چاہیئیں۔

جب آپ کی درخواست مکمل ہو جائے، تو ایک جائزہ کار کے اسائنمنٹ لینے کا انتظار کیا جائے گا، جو جائزے کی کارروائی شروع ہونے پر آپ سے یا آپ کے نمائندے سے رابطہ کریں گے۔ اپنے جائزے کے دوران، حسبِ ضرورت، ہم اضافی دستاویزات کی درخواست کریں گے۔

اضافی معلومات اور ہدایات کے لئے اشاعت 220، سمجھوتہ پروگرام میں پیشکش، ملاحظہ کریں۔

اب بھی سوالات موجود ہیں؟ کسی سوال یا خدشے کی تشفی کے لئے 518-591-5000 پر ہمیں کال کریں۔

Updated: