STAR کے لیے رجسٹر کریں یا اپنی STAR رجسٹریشن کو اپ ڈیٹ کریں
اپنے انفرادی آن لائن سروسز اکاؤنٹ میں نیا ہوم اونر بینیفٹ پورٹل ملاحظہ کریں!
اپنے ہوم اونر بینیفٹ پورٹل سے، آپ یہ کر سکتے ہیں:
- اپنے پراپرٹی ٹیکس رجسٹریشنز کی صورتِ حال دیکھیں اور چیک کریں،
- STAR کریڈٹ ڈائریکٹ ڈیپازٹ میں اندراج کریں،
- STAR کریڈٹ پر منتقل ہو جائیں،
- اپنی رجسٹریشنز میں ترمیم یا انہیں بند کریں، اور
- مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کریں۔
STAR پروگرام کے ذریعے ہر سال گھریلو مالکان کے لیے سینکڑوں ڈالرز کی بچت کی جا سکتی ہے۔ آپ کو بس ایک مرتبہ رجسٹر کرنے کی ضرورت ہو گی، اور جب تک آپ اہل رہیں گے، آپ کو ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہر سال STAR کریڈٹ کی ادائیگی جاری کی جائے گی۔ مزید جاننے کے لیے STAR resource center (STAR ریسورس سینٹر) دیکھیں۔
اگر آپ نئے گھر کے مالک ہیں یا اپنے موجودہ گھر پر STAR بینیفٹ حاصل نہیں کر رہے، تو جیسے ہی آپ کا گھر آپ کی بنیادی رہائش بن جائے تب فوراً رجسٹر کریں۔ رجسٹریشن کے بعد، آپ کو خود بخود بیسک یا اینہانسڈ STAR کریڈٹ مل جائے گا، جو اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کس چیز کے لیے اہل ہیں۔
شروع کرنے سے پہلے
شروع کرنے سے پہلے، درج ذیل معلومات پہلے سے دستیاب بنائیں:
- جائیداد کے تمام مالکان اور ان کے شریک حیات کے نام اور سوشل سیکیورٹی نمبرز
- اس اسکول ڈسٹرکٹ کا نام جہاں آپ کی بنیادی رہائش گاہ واقع ہے
- مالکان کی جانب سے جائیداد خریدنے کی اندازاً تاریخ
- فروخت کنندگان کے نام (جو ضروری نہیں، لیکن اس بات کو یقینی بنانے میں مدد دے سکتے ہیں کہ آپ کو اسکول کے ٹیکس واجب الادا ہونے سے پہلے کریڈٹ مل جائے)
- تازہ ترین اسکول ٹیکس بل، اگر موجودہ مالکان کو یہ مل چکا ہو (مثالیں دیکھیں)
- کسی بھی رہائشی املاک کا پتہ جو کسی دوسری ریاست کی ملکیت میں ہو
- ٹرسٹ کا قانونی نام، اگر قابل اطلاق ہو
- تمام مالکان کے لیے 2024 کے وفاقی یا ریاستی انکم ٹیکس ریٹرنز
اگر آپ کو 2024 کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی ضرورت نہیں تھی، تو آپ کو جائیداد کے تمام مالکان کے لیے درج ذیل اضافی معلومات درکار ہوں گی:
- کل اجرتیں، تنخواہیں اور ٹپس
- قابل ٹیکس سود کی آمدنی اور منافع جات
- بے روزگاری معاوضہ
- کل پنشنز اور اینیوٹیز
- سوشل سیکیورٹی بینیفٹس
- دیگر آمدنی
تیار ہیں؟
- اپنے انفرادی آن لائن سروسز اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں یا تخلیق کریں۔
- اپنی اسکرین کے اوپری دائیں کونے پر موجود ≡ Services (≡سروسز) مینو منتخب کریں، پھر Real property tax (ریئرل پراپرٹی ٹیکس) منتخب کریں۔
- وسیع تر مینو سے، Homeowner Benefit Portal (گھر کے مالک کے فوائد کا پورٹل) منتخب کریں۔
- (رجسٹر کریں) کو منتخب کریں اور STAR کریڈٹ رجسٹر کرنے کے لئے اشارے فالو کریں
لاگ ان کریں | اکاؤنٹ تخلیق کریں
رجسٹریشن کے بعد
اپنا تصدیقی نمبر Transaction Confirmation (ٹرانزیکشن کنفرمیشن) پیج سے یا ہماری بھیجی گئی تصدیقی ای میل سے نوٹ کریں۔ اگر آپ بعد میں کسی وقت ہم سے رابطہ کریں گے تو ہمیں آپ کی شناخت کی تصدیق کے لیے اس کی ضرورت ہو گی۔ آپ اپنا تصدیقی نمبر اور دیگر رجسٹریشن تفصیلات ہوم اونر بینیفٹ پورٹل کے ر Registration (جسٹریشن) صفحے پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ اہل ہیں تو ہم آپ کی STAR کریڈٹ ادائیگی، آپ کے اسکول ٹیکس بل کی تاریخ سے پہلے جاری کریں گے۔ STAR Credit Delivery Schedule (STAR کریڈٹ ڈیلیوری شیڈول) استعمال کریں تاکہ دیکھا جا سکے کہ ہم آپ کے علاقے میں کب STAR کریڈٹ ادائیگیاں جاری کرنا شروع کریں گے۔
مورگیج اسکرو اکاؤنٹس: اگر آپ اسکول ٹیکس مارگیج اسکرو اکاؤنٹ کے ذریعے ادا کرتے ہیں، تو آپ مورگیج رہن دینے والے یا اس کے ایجنٹ سے رابطہ کر کے انہیں بتانا چاہیں گے کہ آپ نے STAR استثنا سے STAR کریڈٹ پر منتقلی کر لی ہے۔
آئندہ سالوں میں
آپ کو آئندہ سالوں میں دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہو گی جب تک کہ آپ کے گھر کی ملکیت میں کوئی تبدیلی نہ ہو۔ ہم ہر سال آپ کی معلومات کا جائزہ لیں گے اور اگر آپ اہل ہوں تو ازخود آپ کو STAR کریڈٹ جاری کریں گے۔ ہم اس رجسٹریشن کو یہ تعین کرنے کے لیے بھی استعمال کریں گے کہ آپ مستقبل کے ریاست نیو یارک کے پراپرٹی ٹیکس بینیفٹ پروگرامز کے لیے اہل ہیں جو گھریلو مالکان کے لیے دستیاب ہو سکتے ہیں۔
تاہم، اگر آپ کی جائیداد میں شادی، طلاق، شریک مالک کی طرف سے مفاد کی دستبرداری، سروائیورشپ، ٹرسٹ، لائف اسٹیٹ یا نام کی تبدیلی کی وجہ سے ملکیت میں تبدیلی آ گئی ہو، تو آپ کو اپنی رجسٹریشن کو اپ ڈیٹ کرنا چاہیئے۔ اگر آپ اپنی جائیداد بیچ دیتے ہیں یا مزید بینیفٹ حاصل نہیں کرنا چاہتے تو آپ کو رجسٹریشن بند کر دینی چاہیئے۔
اگر آپ کو ہماری طرف سے کوئی خط ملے
اگر ہمیں آپ کی رجسٹریشن کے عمل کے لیے اضافی معلومات درکار ہوں، یا اگر ہمارے ریکارڈز سے ظاہر ہو کہ آپ کریڈٹ کے اہل نہیں ہیں، تو ہم آپ کو ایک خط بھیجیں گے۔ خط میں اس بات کی وضاحت ہو گی کہ مطلوبہ معلومات کیسے فراہم کی جائیں اور اگر آپ متفق نہ ہوں تو کیسے جواب دینا ہے۔
وسائل
- نئے مکان مالکان کے لیے کتابچہ
- Property Tax Credit Lookup (جائیداد پر ٹیکس کریڈٹ کا جائزہ)
- How to report your STAR credit (اپنے STAR کریڈٹ کے بارے میں کیسے مطلع کیا جائے)
- STAR eligibility (STAR اہلیت)
- Types of STAR (STAR کی اقسام)
- Questions and answers for homeowners (مکان مالکان کے لیے سوالات اور جوابات)
- STAR privacy notification (STAR رازداری کے بارے میں اطلاع)

ریئل اسٹیٹ کے پیشہ ور افراد: نئے مکان مالکان کے لیے ہینڈ آؤٹ حاصل کریں!
.ریئلٹرز اور اٹارنی، جب آپ کے کلائنٹ نئے گھر خریدتے ہیں، تو ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ انہیں یہ ایک صفحے کا پرنٹ ایبل ہینڈ آؤٹ فراہم کریں