ادائیگی کرنے کے لیے
Quick Pay کے ساتھ ادائیگی کریں - کوئی آن لائن خدمات اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہے!
آپ یا آپ کا کاروبار کسی بل، نوٹس، یا قسطوں کی ادائیگی کے معاہدے (IPA) کی رقم ادا کرنے کے لیے Quick Pay کا استعمال کر سکتے ہیں۔
مرحلہ وار ہدایات کے لئے، افراد کے )لئے ہمارا Quick Pay ڈیمو Quick Pay demo for individuals ( یا )کاروباری اداروں کے لئے ہمارا Quick Pay ڈیمو دیکھیںQuick Pay demo for businesses (
فوائد میں شامل ہیں:
- ڈیٹا کی حفاظت—آن لائن خدمات اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت کے بغیر
- صارف نام یا پاس ورڈ بھولنے کی کوئی پریشانی نہیں — اگر آپ کا پہلے سے اکاؤنٹ موجود ہے تو لاگ اِن کرنے کی ضرورت نہیں۔
- کوئی پوشیدہ فیس نہیں—آپ براہ راست اپنے بینک اکاؤنٹ سے مفت میں ادائیگی کریں گے
ادائیگیکےاختیارات
بل یا نوٹس ادا کریں
آن لائن سروسز اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرنا یا نیا اکاؤنٹ بنانا نہیں چاہتے؟ کوئک پےاستعمال کرتے ہوئے اپنی بینک اکاؤنٹ سے بلا معاوضہ براہِ راست ادائیگی کریں۔
آپ اپنا آن لائن سروسز اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے اپنے بینک اکاؤنٹ سے بلا معاوضہ یا کریڈٹ کارڈ سے فیس کے ساتھ براہِ راست ادائیگی کر سکتے ہیں۔
واجب الادا ذاتی انکم ٹیکس کی ادائیگی اپنے ریٹرن کے ساتھ کریں
اس امر سے قطع نظر کہ آپ ریٹرن کیسے فائل کرتے ہیں، انکم ٹیکس کی ادائیگی آن لائن سروسز کے ذریعے کریں۔ آپ مقررہ تاریخ سمیت کسی بھی دن تک کے لیے ادائیگی کر سکتے ہیں یا ادائیگی کو شیڈول کر سکتے ہیں۔
اگر آپ extension of time to file (فائل کرنے کی غرض سے وقت کی توسیع) کے لیے درخواست دیتے ہیں، تو آپ کو مقررہ تاریخ تک make your extension payment (اپنی توسیعی ادائیگی کرنے) کی ضرورت ہے۔
انکم ٹیکس کی تخمینہ شدہ ادائیگی کریں
آپ انفرادی یا فیڈوشری آن لائن سروسز اکاؤنٹ کے ساتھ انکم ٹیکس کی تخمینہ شدہ ادائیگی کر سکتے ہیں۔ براہِ راست اپنے بینک اکاؤنٹ سے، یا فیس کے عوض کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کریں۔
اگر آپ کو کسی شراکت داری کے لیے ٹیکس کی تخمینہ شدہ ادائیگی کرنے کی ضرورت ہے، تو Partnership information (شراکت داری کی معلومات) ملاحظہ کریں۔
اوپن آڈٹ کیس کی ادائیگی کریں
آپ کو بل موصول ہونے سے قبل، آپ اپنے آن لائن سروسز اکاؤنٹ کے ذریعے اوپن آڈٹ کیس پر موجود بیلنس کے عوض ادائیگی کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو کسی آڈٹ کیس کے لیے بل (جائزہ) موصول ہوتا ہے، تو اس آن لائن سروس کا استعمال نہ کریں۔ اس کی بجائے، بل یا نوٹس کی ادائیگی کریںملاحظہ کریں۔
تصفیہ اور جواباختیارات
اقساط پر مبنی معاہدے (IPA) کی درخواست کریں
اگر آپ اپنے ٹیکس بلز کی مکمل ادائیگی نہیں کر سکتے، تو IPA کی درخواست کریں۔ اگر آپ اہل ہوتے ہیں، تو آپ اپنے غیر ادا شدہ بیلنس کے عوض ماہانہ ادائیگیاں کریں گے۔
بل یا نوٹس سے غیر متفق ہوں
اگر آپ کسی نوٹس یا بل کے ساتھ غیر متفق ہوتے ہیں، تو آپ وضاحت اور دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ آن لائن جواب دے سکتے ہیں۔
قرض کے تصفیے سے متعلق جانیں
کیا آپ کا کوئی گزشتہ بل واجب الادا ہے؟ اپنے بیلنس کا تصفیہ کرنے کے طریقوں، گزشتہ واجب الادا بیلنسز کی وصولی کرنے کے لیے ہماری جانب سے کی جانے والی نفاذ سے متعلقہ کارروائیوں، اور ٹیکس دہندہ کے طور پر اپنے حقوق کے متعلق جانیں۔