Skip to main content

STAR کریڈٹ ڈائریکٹ ڈیپازٹ

اپنے انفرادی آن لائن سروسز اکاؤنٹ میں نیا ہوم اونر بینیفٹ پورٹل ملاحظہ کریں!

ہوم اونر بینیفٹ پورٹل سے، آپ یہ کر سکتے ہیں:

  • STAR کے لیے رجسٹر کریں
  • STAR کریڈٹ ڈائریکٹ ڈیپازٹ میں اندراج کروائیں
  • اپنی پراپرٹی ٹیکس رجسٹریشنز کی صورتِ حال چیک کریں
  • STAR کریڈٹ پر منتقل ہو جائیں
  • اپنی رجسٹریشن دیکھیں، ان میں ترمیم کریں، یا بند کریں
  • یقینی بنائیں کہ آپ کی معلومات درست اور مکمل ہوں
  • مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کریں

شروع کرنے کے لیے، ذیل میں دی گئی ہدایات ملاحظہ کریں۔

جب آپ STAR کریڈٹ ڈائریکٹ ڈیپازٹ میں اندراج کرتے ہیں، تو آپ یہ کام کر سکیں گے:

  • اپنا STAR کریڈٹ زیادہ جلد حاصل کریں، 
  • چیک کیش کرنے کی جھنجھٹ ختم کریں، اور
  • ذہنی سکون حاصل کریں (کہ کوئی بھی چیک ضائع یا ناقابل ترسیل نہیں)۔

اگر آپ STAR کریڈٹ کی پروسیسنگ سے سات دن سے بھی کم وقت میں اندراج کرتے ہیں، تو ہم آپ کو اس میلنگ ایڈریس پر ایک چیک بھیجیں گے جو ہمارے پاس موجود ہے۔

یہ جاننے کے لیے کہ ہم آپ کے علاقے میں STAR کریڈٹس کب جاری کریں گے، ہمارا STAR Credit Delivery Schedule (STAR کریڈٹ ڈیلیوری شیڈول) ملاحظہ کریں۔

یاد دہانی: اس اندراج سے STAR کریڈٹ کے لیے آپ رجسٹر نہیں ہوتے۔ آپ کے لیے ضروری ہے کہ اپنی بنیادی رہائش گاہ پر STAR کریڈٹ کے لیے رجسٹر ہوں تاکہ آپ براہ راست ڈیپازٹ کروا کر کریڈٹ حاصل کر سکیں۔ اگر آپ اس وقت رجسٹرڈ نہیں ہیں، یا STAR کریڈٹ پروگرام کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں، تو STAR کے لیے رجسٹر کریں ملاحظہ کریں۔

اگر آپ فی الحال STAR استثنیٰ حاصل کر رہے ہیں، تو جب تک آپ اہل ہیں، آپ کو اپنے اسکول پراپرٹی ٹیکس بل میں مسلسل کمی حاصل ہوتی رہے گی۔ مزید معلومات کے لیے، اس frequently asked question on this topic (موضوع پر ہمارا اکثر پوچھا جانے والا سوال)دیکھیں۔

STAR کریڈٹ ڈائریکٹ ڈیپازٹ میں اندراج کریں

اگر آپ نے پہلے ہی STAR کریڈٹ کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے، تو آپ اپنے بینک کے نو ہندسوں والے روٹنگ نمبر اور (زیادہ سے زیادہ 17 کریکٹرز تک) والے بینک اکاؤنٹ نمبر کے ذریعے STAR کریڈٹ ڈائریکٹ ڈیپازٹ میں اندراج کر سکتے ہیں۔ آن لائن بینکنگ درخواست میں، چیک دیکھ کر، یا اپنے بینک سے رابطہ کر کے آپ کے بینک کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اگر آپ آن لائن بینکنگ ایپلیکیشن استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اپنی موبائل بینکنگ ایپ میں مطلوبہ معلومات مل جائیں گی۔ نمونے کا ایک چیک دیکھیں۔

اہم: تصدیق کے لیے، آپ سے STAR کریڈٹ ڈائریکٹ ڈیپازٹ میں اندراج کے دوران اپنی STAR رجسٹریشن کی معلومات کے جائزے کا کہا جا سکتا ہے۔ درستگی یقینی بنانے کے لیے ہم آپ سے درخواست کر سکتے ہیں کہ بعض معلومات کی تصدیق ایک سے زیادہ مرتبہ کی جائے۔ 

اندراج کے لیے، ان ہدایات پر عمل کریں:

  1. اپنے انفرادی آن لائن سروسز اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں یا نیا اکاؤنٹ بنائیں۔
  2. اپنی اسکرین کے بالائی بائیں کونے میں ≡ Services (سروسز) مینو منتخب کریں، پھر Real property tax (ریئل پراپرٹی ٹیکس) منتخب کریں۔
  3. وسیع تر مینو سے، Homeowner Benefit Portal (گھر کے مالک کے فوائد کا پورٹل) منتخب کریں۔
  4.  Actions  (ایکشنز) منتخب کریں اور  Enroll in or edit Direct Deposit  (ڈراپ ڈاؤن مینو سے ڈائریکٹ ڈپازٹ) میں اندراج یا ترمیم منتخب کریں۔

لاگ ان کریں | اکاؤنٹ تخلیق کریں

اپنے اندراج کے بعد

جب تک آپ رجسٹرڈ اور اہل ہیں، آپ توقع کر سکتے ہیں کہ آپ کو ہر سال اپنے اسکول ٹیکس کی آخری تاریخ سے پہلے براہ راست ڈیپازٹ کے ذریعے اپنا STAR کریڈٹ مل جائے گا۔ اگر ہم آپ کا فراہم کردہ بینک اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے ڈیپازٹ نہیں کروا سکتے، یا اگر آپ STAR کریڈٹ کی پروسیسنگ سے سات دن سے بھی کم وقت میں STAR کریڈٹ ڈائریکٹ ڈیپازٹ میں اندراج کرتے ہیں، تو آپ کو ایک چیک وصول ہو گا۔

کوئی سوالات ہیں؟

STAR Credit Direct Deposit frequently asked questions (STAR کریڈٹ ڈائریکٹ ڈیپازٹ کے اکثر پوچھے جانے والے سوالات)ملاحظہ کریں۔

Updated: