مختار نامہ اور دیگر اختیارات
- زبان:
- English
- Español
- 中文
- Русский
- יידיש
- বাংলা
- 한국어
- Kreyòl ayisyen
- Italiano
- عربى
- Polski
- Français
- اردو
- Shqip
- 日本語
- हिन्दी
- Português
- مترجم کی بلامعاوضہ خدمات
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے لئے کوئی محکمے سے بات کرے، تو آپ کو ہمیں ایک مختار نامہ بھیجنا ہو گا۔
مختار نامہ ایک قانونی دستاویز ہے جو آپ کو یہ اختیار دیتی ہے کہ کسی فرد یا افراد کو نامزد کریں جو محکمے کے روبرو آپ کی نمائندگی کریں۔
اگر آپ قانونی طور پر نامزد کردہ کوئی ٹرسٹی ہیں، تو آپ کو ٹیکس دہندہ کی جانب سے عمل کرنے کے لئے اپنے اختیار کا کوئی ثبوت لازمی طور پر جمع کروانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لئے، دیکھیں آپ کیا جمع کروا سکتے ہیں: دیگر دستاویزات۔
مختار ناموں کے بارے میں معلوم کرنے کے لئے ذیل کے زمروں میں سے منتخب کریں۔
آپ کیا جمع کروا سکتے ہیں
محکمہ ٹیکس کے فارمز
اگر آپ کو مجاز کاری کی ضرورت ہو | مکمل کریں | آپ مجاز کاریوں کو |
---|---|---|
(کسی فرم یا کاروبار تک نہیں بلکہ) کسی ایک فرد تک محدود کر سکتے ہیں تاکہ - جائیداد کے ٹیکس سے متعلقہ سرگرمیوں کے علاوہ - آپ کی جانب سے ٹیکس سے متعلقہ سرگرمیاں انجام دی جائیں - بشمول:
|
فارم POA-1، مختار نامہ (Power of Attorney)۔ |
|
(کوئی فرم یا کاروبار نہیں بلکہ) کوئی فرد جو آپ (انجام دہندہ یا منتظم) کی جانب سے جائیداد کے ٹیکس کے کسی معاملےپر کام کرے | فارم ET-14، جائیداد کے ٹیکس کا مختار نامہ (Estate Tax Power of Attorney)۔ | ٹیکس کے مخصوص معاملات (جیسے کہ جائیداد پر دعوے کے اخراج (release of lien) کا اجراء)۔ |
دیگر دستاویزات
ہم مندرجہ ذیل دستاویزات بھی قبول کرتے ہیں:
- ایک عمومی مختار نامہ جو نیویارک ریاست کے قانون کے مطابق جاری کیا گیا؛
- ایک عمومی مختار نامہ جو کسی دوسری ریاست کے قانون یا دائرۂ اختیار کے مطابق جاری کیا گیا جب اس ریاست یا دائرۂ اختیار کی جانب سے ایک خط کے ساتھ جمع کروایا گیا ہو جو یہ تصدیق کرتا ہو کہ مختار نامہ اس ریاست یا دائرۂ اختیار کے قانونی تقاضے پورے کرتا ہے؛
- ملٹری مختار نامہ؛ یا
- کوئی قانونی نامزدگی جیسے کہ انجام دہندہ، سرپرست، منتظم، یا ٹرسٹی۔
ان دستاویزات میں سے کسی ایک پر کارروائی کرنے کے لئے، ہمیں مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرنے کی بھی ضرورت ہو گی اگر وہ آپ کی دستاویزات پر ظاہر نہ ہوتی ہوں:
- ٹیکس دہندہ کا ID نمبر، جیسے کہ سوشل سیکیورٹی نمبر یا EIN؛
- آپ کا ٹیلیفون نمبر؛
- آپ کا پتہ؛ اور
- آپ کے نمائندے (یا ٹرسٹی کی) ٹیکس دہندہ ID، پتہ، اور رابطے کی دوسری معلومات۔
ہم مندرجہ ذیل دستاویزات قبول نہیں کرتے ہیں:
- IRS کے لئے مختار نامہ یا مجاز کاری کے فارمز(مثال کے طور پر، فارم 2848 یا فارم 8821)؛
- نیویارک ریاست کی دیگر ایجنسیوں کے لئے مختار نامے کے فارمز (مثال کے طور پر، محکمۂ لیبر (Department of Labor) کا فارم IA 900)؛ یا
- کسی دوسری ریاست یا شہر کے محکمۂ ریوینیو یا مالیات یا ٹیکس کے محکمے کے لئے مختار نامے یا مجاز کاری کے فارمز (مثال کے طور پر، نیویارک شہر کا فارم POA-2)۔
کیسے جمع کروایا جائے
فارم POA-1، مختار نامہ
اپنے آن لائن خدمات کے اکاؤنٹ سے قابلِ رسائی، آپ ہماری ویب ایپلیکیشن استعمال کرتے ہوئے فارم POA-1 مکمل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس آن لائن خدمات کا اکاؤنٹ نہیں ہے تو—ایک اکاؤنٹ بنائیں! جب آپ کا ایک اکاؤنٹ کھل جائے، تو آپ کو ضرورت ہو گی:
- اپنے آن لائن خدمات کے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔
- خدمات کے مینیو کے اندر مختار نامے کا انتخاب کریں۔
- زیریں جانب کھلنے والے مینیو میں سے ایک مختار نامہ جمع کروائیں کا انتخاب کریں۔
- ڈیٹا کی مطلوبہ فیلڈز کو مکمل کریں۔
- فارم کو پرنٹ کریں اور دستخط کریں۔
- جمع کروانے کے لئے دستخط شدہ فارم کو سکین کریں اور منسلک کریں۔
اہم: ایک کاغذی فارم POA-1 یا کوئی دوسرا مختار نامہ منسلک نہ کریں جو ویب ایپلیکیشن کی جانب سے نہ بنایا گیا ہو۔ آپ کو یہ فیکس یا ڈاک پر ارسال کرنا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لئے، ذیل میں دیکھیں۔
ٹیکس کے پیشہ ور ماہرین متوجہ ہوں: اس سے قبل کہ آپ اپنے کلائنٹ کی جانب سے ایک POA بنا سکیں، آپ کو اپنے آن لائن خدمات کے اکاؤنٹ میں کلائنٹ کے طور پر کسی ٹیکس دہندہ کو لازماً شامل کرنا چاہیئے۔
اگر آپ برقی طور پر جمع کروانے کے لئے تیار نہیں ہیں
آپ ہماری ویب ایپلیکیشن کو استعمال کرتے ہوئے پھر بھی فارم POA-1 مکمل کر سکتے ہیں۔ فارم کو صرف پرنٹ کریں اور دستخط کریں اور اس کو (ترجیحاً) بذریعۂ فیکس یا ڈاک براہ راست ٹیکس کے محکمے کو ارسال کر دیں۔
گر آپ بدستور کاغذی فارم استعمال کرنا چاہتے ہیں
کاغذی فارم POA-1، مختار نامےکو جاری رکھیں۔ تفصیلی ہدایات کے لئے فارم POA-1: اضافی معلومات (additional information) دیکھیں۔
آپ سے درکار ہو گا کہ:
- فارم کو واضح انداز میں پُر کریں۔
- فارم پر دستخط کریں اور تاریخ ڈالیں۔
- فارم کی ایک نقل اپنے ریکارڈز کے لئے رکھ لیں۔
- اپنے فارم کو ٹیکس کے محکمے میں براہ راست بذریعۂ فیکس (ترجیحاً) یا بذریعۂ ڈاک بھیج دیں، لیکن دونوں سے نہیں۔
یہاں فیکس کریں: | 518-435-8617 |
---|---|
یہاں بذریعہ ڈاک روانہ کریں: | NYS TAX DEPARTMENT POA CENTRAL UNIT W A HARRIMAN CAMPUS ALBANY NY 12227-0864 |
اگر USPS کے ذریعے نہ بھیج رہے ہوں، تو ملاحظہ کریں اشاعت 55، ترسیل کی نامزد کردہ نجی خدمات۔
نوٹ: بچے کی معاونت کے نفاذ کے معاملات کے لئے، فارم POA-1 میں مکمل کرنے اور بھیجنے کے بارے میں ہدایات کے لئے 518-485-6820 پر کال کریں۔
فارم ET-14، جائیداد کے ٹیکس کا مختار نامہ
- فارم کو واضح انداز میں پُر کریں۔
فارم پر دستخط کریں اور تاریخ ڈالیں۔
فارم کی ایک نقل اپنے ریکارڈز کے لئے رکھ لیں۔
اپنے فارم کو ٹیکس کے محکمے میں براہ راست بذریعۂ فیکس (ترجیحاً) یا بذریعۂ ڈاک جمع کروائیں، لیکن دونوں سے نہیں۔
یہاں فیکس کریں: | 518-435-8406 |
---|---|
یہاں بذریعہ ڈاک روانہ کریں: | NYS TAX DEPARTMENT POA CENTRAL UNIT W A HARRIMAN CAMPUS ALBANY NY 12227-0864 |
اگر USPS کے ذریعے نہ بھیج رہے ہوں، تو ملاحظہ کریں اشاعت 55، ترسیل کی نامزد کردہ نجی خدمات۔
دیگر دستاویزات
دیگر قابلِ قبول دستاویزات میں سے کوئی ایک بذریعۂ فیکس (ترجیحاً) یا بذریعۂ ڈاک جمع کروائیں، لیکن دونوں سے نہیں۔
یہاں فیکس کریں: | 518-435-8617 |
---|---|
یہاں بذریعہ ڈاک روانہ کریں: | NYS TAX DEPARTMENT POA CENTRAL UNIT W A HARRIMAN CAMPUS ALBANY NY 12227-0864 |
اگر USPS کے ذریعے نہ بھیج رہے ہوں، تو ملاحظہ کریں اشاعت 55، ترسیل کی نامزد کردہ نجی خدمات۔
ان دستاویزات میں سے کسی ایک پر کارروائی کرنے کے لئے، آپ کو لازماً مندرجہ ذیل معلومات بھی فراہم کرنی چاہیئیں کہ اگر وہ آپ کی دستاویزات پر ظاہر نہ ہوتی ہوں:
- ٹیکس دہندہ کا ID نمبر، جیسے کہ سوشل سیکیورٹی نمبر یا EIN؛
- آپ کا ٹیلیفون نمبر؛
- آپ کا پتہ؛ اور
- آپ کے نمائندے (یا ٹرسٹی) کا پتہ، اور رابطے کی دوسری معلومات۔
نوٹ: فارم IA 900 صرف بےروزگاری کے بیمے کے مقاصد کے لئے محکمۂ لیبر کا مختار نامہ ہے۔ ملاحظہ کریں محکمۂ لیبر: ملازم کے فارمز اور اشاعتیں جہاں سے اُن کے موجودہ ترین ڈاک پتے دستیاب ہوں گے۔
کارروائی کرنے کے اوقات
آپ اپنی مختار نامے کی دستاویزات کو آن لائن (ترجیحآً)، بذریعۂ فیکس، یا ڈاک کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنا مکمل شدہ فارم جمع کروائیں | ہم آپ کے مختار نامے کی کارروائی کو |
---|---|
آن لائن | ایک کاروباری دن کے اندر انجام دیں گے۔ |
بذریعۂ فیکس | دو یا تین کاروباری دنوں کے اندر انجام دیں گے۔ |
بذریعۂ ڈاک | سات سے دس کاروباری دنوں کے اندر انجام دیں گے۔ |
یاد رکھیں—یقین کر لیں کہ اپنے فارم پر دستخط کر چکے ہیں اور تاریخ ڈال چکے ہیں، ورنہ دوسری صورت میں اس کو مکمل نہیں تصور کیا جائے گا اور اس پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔
کسی مختار نامے کو کیسے منسوخ کیا جائے یا نمائندگی سے کیسے دستبردار ہوں
اس سے قبل کہ آپ منسوخ کریں یا آپ کا نمائندہ دستبردار ہو جائے
اس سے قبل کہ آپ کسی مختار نامے (POA) کو منسوخ کریں یا آپ کا نمائندہ دستبردار ہو جائے، آپ کو مندرجہ ذیل معلومات سے آگاہ ہونا چاہیئے۔
- POA ویب ایپلیکیشن استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے فارم POA-1 یا (6/17) کاغذی ورژن کو جمع کروانے سے کوئی ایسا POA خودکار طور پر منسوخ نہیں ہو گا جس کو سابقہ طور پر ایسے ہی معاملات کے لئے ٹیکس کے محکمے میں جمع کروایا گیا ہو۔
- اگر آپ فارم POA-1 کو بنانے کے لئے POA ویب ایپلیکیشن استعمال کرتے ہیں، تو ایپلیکیشن کے پہلے صفحے پرPOA معلومات کا سیکشن استعمال کریں تاکہ کسی ایسے POA کو منسوخ کیا جائے جس کو سابقہ طور پر ایسے ہی معاملات کے لئے ٹیکس کے محکمے میں جمع کروایا گیا ہو۔
- اگر آپ فارم POA-1 کے (6/17) ورژن کو استعمال کرتے ہیں، تو سیکشن 4 میں خانے پر نشان لگائیں جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کے پاس فائل میں ایسے ہی معاملات کے لئے POAs موجود ہیں اور آپ انہیں منسوخ کرنا چاہتے ہیں۔
- اگر آپ فارم POA-1 کے (9/10) یا اس سے پرانے ورژن پر کوئی POA جمع کرواتے ہیں، تو آپ ایسے ہی معاملات کے لئے ٹیکس کے محکمے کے پاس سابقہ طور پر جمع کروائے گئے تمام POAs کو منسوخ کر دیں گے۔
- اگر آپ فارم POA-1 کے علاوہ کوئی مختار نامہ جمع کرواتے ہیں، تو پھر آپ مخصوص حد تک سابقہ طور پر جمع کروائے گئے POA کو خودکار طور پر منسوخ کر دیں گے۔
- اگر آپ نے ایک POA پر متعدد افراد کو نامزد کیا ہوا ہو، تو آپ درج شدہ افراد میں سے صرف ایک کے اختیار کو منسوخ نہیں کر سکتے ہیں۔ نمائندؤں میں سے کسی ایک کے اختیار کو منسوخ کرنے سے اس POA میں درج شدہ تمام نمائندوں کے لئے POA منسوخ ہو جائے گا۔ آپ کو ان نمائندوں کے لئے ایک نیا POA جمع کروانا چاہیئے جن کو آپ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
- اگر آپ نے ایک POA پر متعدد افراد کو نامزد کیا ہوا ہو اور ان میں سے ایک دستبردار ہو جائے، تو آپ کا POA ناکارہ ہو جائے گا۔ آپ کو ان نمائندوں کے لئے ایک نیا POA جمع کروانے کی ضرورت ہو گی جن کو آپ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
- آپ (ٹیکس دہندہ) کی وفات کے بعد کوئی POA کارآمد نہیں ہے۔
ٹیکس دہندہ کی منسوخی
اگر آپ ایسے ٹیکس دہندہ ہیں جس نے مختار نامے کے ذریعے اختیار فراہم کیا ہے، تو آپ اختیار کو منسوخ کر سکتے ہیں۔
نوٹ: نمائندے منسوخ نہیں کر سکتے؛ انہیں لازمی دستبردار ہونا پڑے گا۔ ملاحظہ کریں نمائندے کی دستبرداری۔
آپ—ٹیکس دہندہ—مندرجہ ذیل طریقوں سے منسوخ کر سکتے ہیں:
اختیار 1: ٹیکس کے محکمے کو سابقہ جمع کروائے ہوئے POA کی ایک منسوخ شدہ نقل بھیجیں۔
آپ سے درکار ہو گا کہ:
- اپنے سابقہ جمع کروائے ہوئے POA کی ایک نقل بنا لیں؛
نقل کے بالائی حصے پر آر پار "منسوخ شدہ" لکھ دیں؛ اور
منسوخ شدہ نقل کے بالائی حصے پر دستخط کریں اور تاریخ ڈال دیں۔
باقاعدہ طور پر منسوخ شدہ فارم POA-1 کی ایک مثال دیکھنے کے لئے، ملاحظہ کریں مثال: منسوخ کریں۔
اختیار 2: ٹیکس کے محکمے کو منسوخی کا ایک بیان بھیجیں۔
اگر آپ کے اپنے سابقہ طور پر جمع کروائے ہوئے POA کی کوئی نقل موجود نہیں ہے، تو آپ کو منسوخی کا ایک بیان بھیجنا چاہیئے:
- جو سابقہ طور پر جمع کروائے گئے اُس POA کی نشاندہی کرے جو آپ منسوخ کرنا چاہتے ہیں؛ اور
- یہ بیان کرے کہ یہ مزید مؤثر نہیں ہے۔
اگر آپ منسوخ شدہ معاملات کی وضاحت نہیں کرتے، تو آپ کا منسوخی کا بیان نامزد کردہ فرد کے، محکمے کے سامنے تمام معاملات میں آپ کی نمائندگی کرنے کے اختیار کو منسوخ کر دے گا۔
آپ کو اپنے منسوخی کے بیان پر دستخط اور تاریخ لازماً دینے چاہیئیں اور یہ سب شامل کرنا چاہیئے:
- آپ کا نام، پتہ، اور ٹیکس دہندہ ID نمبر (جیسے کہ سوشل سیکیورٹی نمبر یا EIN)؛ اور
- سابقہ نامزد کردہ ہر نمائندے کا نام اور پتہ جس کا اختیار آپ منسوخ کرنا چاہتے ہیں۔
اہم—آپ کسی POA کو جزوی طور پر منسوخ نہیں کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نے ایک POA پر متعدد نمائندوں کو نامزد کیا ہوا ہو، اور بعد ازاں ان میں سے ایک کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کریں، تو اس POA پر موجود تمام نمائندوں پرمنسوخی لاگو ہو گی۔ آپ کو ان نمائندوں کے لئے ایک نیا POA لازمی جمع کروانا چاہیئے جن کو آپ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
آپ اپنا منسوخی کا بیان بذریعۂ فیکس (ترجیحاً) یا بذریعۂ ڈاک بھیج سکتے ہیں، لیکن دونوں سے نہیں بھیج سکتے۔
یہاں فیکس کریں: | 518-435-8617 |
---|---|
یہاں بذریعہ ڈاک روانہ کریں: | NYS TAX DEPARTMENT POA CENTRAL UNIT W A HARRIMAN CAMPUS ALBANY NY 12227-0864 |
یہاں فیکس کریں: | 518-435-8406 |
---|---|
یہاں بذریعہ ڈاک روانہ کریں: | NYS TAX DEPARTMENT POA CENTRAL UNIT W A HARRIMAN CAMPUS ALBANY NY 12227-0864 |
اگر USPS کے ذریعے نہ بھیج رہے ہوں، تو ملاحظہ کریں اشاعت 55، ترسیل کی نامزد کردہ نجی خدمات (Designated Private Delivery Services)۔
نمائندے کی دستبرداری
اگر آپ ایسے نمائندے ہیں جس نے مختار نامے کے ذریعے اختیار پایا ہے، تو آپ کسی ٹیکس دہندہ کی نمائندگی سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔
دستبرداری کے لئے، آپ کو ٹیکس کے محکمے کو دستبرداری کا ایک بیان لازمی بھیجنا چاہیئے۔
- جو ان معاملات کی نشاندہی کرتا ہو جن سے آپ دستبردار ہو رہے ہیں؛ اور
- یہ بیان کرے کہ یہ POA مزید مؤثر نہیں ہے۔
اگر آپ ان معاملات کی وضاحت نہیں کرتے جن سے آپ دستبردار ہو رہے ہیں، تو دستبرداری کا بیان آپ کے، محکمے کے سامنے تمام معاملات کے لئے ٹیکس دہندہ کی نمائندگی کرنے کے اختیار کو منسوخ کر دے گا۔
آپ—نمائندے کو—اپنے دستبرداری کے بیان پر دستخط اور تاریخ لازماً دینے چاہیئیں اور یہ سب شامل کرنا چاہیئے:
- اپنا نام اور پتہ؛ اور
- ٹیس دہندہ کا نام، پتہ، اور ٹیکس دہندہ کا ID نمبر (جیسے کہ سوشل سیکیورٹی نمبر یا EIN) جس کی آپ مزید نمائندگی نہیں کرنا چاہتے۔
دستبرداری کے ایک قابلِ قبول بیان کی مثال دیکھنے کے لئے، ملاحظہ کریں مثال: دستبردار ہونا۔
اہم—اگر ایک POA پر متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہو، تو آپ (نمائندہ) درج شدہ دیگر تمام افراد کو نااہل کیے بغیر POA سے دستبردار نہیں ہو سکتے ہیں۔ ٹیکس دہندہ کو ان افراد کو نامزد کرنے کے لئے ایک نیا POA لازمی جمع کروانا چاہیئے جن کو وہ چاہتے ہیں کہ وہ ان کی نمائندگی کرنا جاری رکھیں۔
آپ اپنا دستبرداری کا بیان بذریعۂ فیکس (ترجیحاً) یا بذریعۂ ڈاک بھیج سکتے ہیں، لیکن دونوں سے نہیں بھیج سکتے۔
یہاں فیکس کریں: | 518-435-8617 |
---|---|
یہاں بذریعہ ڈاک روانہ کریں: | NYS TAX DEPARTMENT POA CENTRAL UNIT W A HARRIMAN CAMPUS ALBANY NY 12227-0864 |
یہاں فیکس کریں: | 518-435-8406 |
---|---|
یہاں بذریعہ ڈاک روانہ کریں: | NYS TAX DEPARTMENT POA CENTRAL UNIT W A HARRIMAN CAMPUS ALBANY NY 12227-0864 |
اگر USPS کے ذریعے نہ بھیج رہے ہوں، تو ملاحظہ کریں اشاعت 55، ترسیل کی نامزد کردہ نجی خدمات۔
ذرائع
- فارم POA-1، مختار نامہ
- فارم POA-1: اضافی معلومات
- POA-1 ویب ایپلیکیشن ڈیمو (web application demo)
- E-ZRep فارم TR-2000
- نوٹس N-17-9، مختار ناموں کی کارروائی کو سادہ بنانے اور تیز رفتار کرنے کے نئے اصول (New Rules to Simplify and Expedite the Processing of Powers of Attorney)
- ٹیکس کے گوشوارے تیار کرنے والے کا e-file منشور (Tax return preparer e-file mandate)