فارم CMS-1، مصالحتی کانفرنس کے لئے درخواست (Request for Conciliation Conference)
اگر آپ کے نوٹس میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ آپ کو احتجاج کے حقوق حاصل ہیں، تو آپ ایک مصالحتی کانفرنس کی درخواست کرتے ہوئے نوٹس کو چیلنج کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کا نوٹس اس بات کی نشاندہی نہیں کرتا کہ آپ کو احتجاج کے حقوق حاصل ہیں، تو دیگر اختیارات کے لئے کسی بل یا اقدام سے غیر متفق ملاحظہ کریں۔
آپ کو اپنے نوٹس پر فراہم کردہ ڈیڈ لائن تک اپنی درخواست لازمی جمع کروا دینی چاہیئے۔ ہم اس ڈیڈ لائن کے بعد جمع کروائی گئی کوئی درخواست قبول نہیں کر سکتے۔
اپنی درخواست آن لائن جمع کروائیں
کسی کانفرنس کی درخواست جمع کروانے کا تیز ترین اور آسان ترین طریقہ ہماری ویب سائٹ کے ذریعے جمع کروانا ہے۔
- لاگ ان کریں یا آن لائن خدمات کا ایک اکاؤنٹ بنائیں۔
- بائیں ہاتھ پر موجود مینیو میں خدمات کے اندر محکمے کے نوٹس کا جواب دیں کا انتخاب کریں۔
- اپنے نوٹس کو سامنے رکھیں اور اپنی درخواست کو مکمل کرنے کے لئے ہدایات پر عمل کریں۔
درخواست دینے کے لئے لاگ ان کریں اکاؤنٹ بنائیں
نوٹ: آپ مخصوص نوٹسز پر آن لائن جواب نہیں دے سکتے ہیں۔ ہدایات کے لئے اس نوٹس سے رجوع کریں جو آپ کو موصول ہوا ہے۔
ٹیکس کے پیشہ ور ماہرین: آپ ٹیکس کے پیشہ ور ماہرین کی آن لائن خدمات کے اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے کلائنٹ کے لئے کانفرنس کی درخواست کر سکتے ہیں۔ اپنے کلائنٹ سے E-ZRep فارم TR-2000، ٹیکس کی معلومات تک رسائی اور ٹرانزیکشن کی مجاز کاری (Tax Information Access and Transaction Authorization)کو مکمل کروائیں اور اس پر دستخط کروائیں۔
اگر آپ آن لائن جواب نہیں دینا چاہتے، تو فارم CMS-1-MN، مصالحتی کانفرنس کے لئے درخواست مکمل کریں اور 518-435-8554 پر فیکس کریں۔ اگر آپ بہتر سمجھیں، تو آپ فارم CMS-1-MN کو ڈاک سے یا دستی ارسال کر سکتے ہیں۔
نوٹ: ٹیکنالوجی یا برقی مواصلت کی ناکامی، یا ہو بہو نقل کی عدم دستیابی کی صورت میں درخواست دہندہ کو ٹیکس کے قانون کی رُو سے درخواست کے بروقت جمع کروانے سے استثنا حاصل نہیں ہو گا۔
کانفرنس کے مقامات
ہم ان مقامات پر محکمے کے دفاتر میں کانفرنسز منعقد کرواتے ہیں:
- البانے (Albany)
- بنگھامٹن (Binghamton)
- بروکلین (Brooklyn)
- بفلو (Buffalo)
- کی گارڈنز (Kew Gardens)
- راچیسٹر (Rochester)
- ہاپیج (Hauppauge)
- سیراکوز (Syracuse)
- ویسٹ چیسٹر (Westchester)
اپنا انتظار کا وقت کم کرنے کے لئے فارم CMS-1، مصالحتی کانفرنس کے لئے درخواستجمع کرواتے وقت، اس خانے پر نشان لگاتے ہوئے فون کے ذریعے ایک مصالحتی کانفرنس کی درخواست جمع کروانے پر غور کریں میں اپنی کانفرنس کو فون کے ذریعے منعقد کروانا چاہوں گا (I would like my conference held by telephone)۔ اگر آپ پہلے ایک بالمشافہ کانفرنس کا انتخاب کر چکے ہیں لیکن اب آپ چاہتے ہیں کہ یہ کانفرنس ٹیلیفون پر منعقد کروائی جائے یا آپ ہماری ویڈیو کانفرنس کی استعداد سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، تو آپ یہاں بیورو برائے مصالحت اور ثالثی خدمات کو ای میل کرتے ہوئے درخواست دے سکتے ہیں: tax.sm.BCMS@tax.ny.gov۔