افسوس کے ساتھ، آپ کسی موجودہ IPA میں کوئی بل شامل نہیں کر سکتے۔ اگر آپ کو کوئی ایسا بل موصول ہوتا ہے جو آپ کے موجودہ IPA میں شامل نہیں ہے، تو آپ:
نئے بل کی مکمل ادائیگی کرنا ہو گی اور اپنے موجودہ IPA کو جاری رکھنا ہو گا، یا
اپنے موجودہ IPA پر موجود بقیہ بیلنس کی ادائیگی کرنا ہو گی اور نئے بل کے لیے نئے IPA کی درخواست کرنا ہو گی۔
اگر آپ نئے بل کی مکمل ادائیگی کرنے یا اپنے موجودہ IPA کی تکمیل کرنے سے قاصر ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ ہم اسے شامل کرنے کے لیے نئے IPA سے متعلق گفت و شنید کرنے کے قابل ہو سکیں۔ تاہم، اس:
ایک ٹیکس وارنٹ فائل کرنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں، اور
کے نتیجے میں آپ کی ماہانہ ادائیگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اگر آپ کو نئے IPA سے متعلق گفت و شنید کرنے کی ضرورت ہے تو باقاعدہ کاروباری اوقات کے دوران ہمیں 518-457-5772 پر کال کریں اور ہمارے نمائندے سے بات کریں۔
آپ اپنے بینک اکاؤنٹ کی معلومات اپنے آن لائن سروسز اکاؤنٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔
اپنے آن لائن سروسز اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔
≡ سروسز مینیو منتخب کریں جو کہ آپ کے اکاؤنٹ کے خلاصے کے مرکزی صفحے کے بالائی بائیں جانب والے کونے میں موجود ہے۔
ادائیگیاں، بلز، اور نوٹسز، اور اس کے بعد ڈراپ ڈاؤن مینیو سے اقساط پر مبنی ادائیگی کا معاہدہ منتخب کریں۔
جب آپ اپنے IPA کے لیے اپنے بینک اکاؤنٹ سے خود کار ادائیگیاں سیٹ اپ کر رہے ہوتے ہیں، تو آپ کی خود کار ادائیگیوں کا آغاز ہونے کے لیے 30 سے 60 دن تک لگ سکتے ہیں۔ اس وقت کے دوران ہم آپ کو ماہانہ بلز بھیجیں گے جن کی ادائیگی آپ کو لازمی طور پر آن لائن یا ڈاک کے ذریعے کرنا ہو گی۔ جب خود کار ادائیگیوں کا آغاز ہو گا تو ہم آپ کو ڈاک کے ذریعے مطلع کریں گے۔
اگر آپ کے پاس پہلے ہی رقوم نکلوانے کا خود کار سیٹ اپ موجود ہے اور آپ کو اپنے بینک اکاؤنٹ کی معلومات اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، تو آپ کو اپنی مقررہ تاریخ سے کم از کم تین دن قبل اپنی معلومات کو لازماً تبدیل کرنا ہو گا۔ بصورتِ دیگر، آپ کے بینک اکاؤنٹ کی معلومات میں تبدیلی اگلے مہینے تک موثر نہیں ہو گی۔
آپ اپنی موجودہ ماہانہ ادائیگی کا دن اپنے آن لائن سروسز اکاؤںٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں، لیکن کسی IPA کے لیے خود کار ادائیگیاں صرف مہینے کی 5 یا 15 تاریخ کو وقوع پذیر ہو سکتی ہیں۔
اپنے آن لائن سروس اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔
≡ سروسز مینیو منتخب کریں جو کہ آپ کے اکاؤنٹ کے خلاصے کے مرکزی صفحے کے بالائی بائیں جانب والے کونے میں موجود ہے۔
ادائیگیاں، بلز، اور نوٹسز، اور اس کے بعد ڈراپ ڈاؤن مینیو سے اقساط پر مبنی ادائیگی کا معاہدہ منتخب کریں۔
آپ کو اپنی ادائیگی کے دن کو اسی مہینے میں مؤثر ہونے کے لیے مہینے کے 2 تاریخ تک لازماً تبدیل کرنا ہو گا۔
اپنی ماہانہ ادائیگی کو منسوخ کرنے کے لیے، آپ کو لازمی طور پر باقاعدہ کاروباری اوقات کے دوران 518-457-5772 پر کال کر کے ہمارے نمائندے سے بات کرنا ہو گی۔ براہِ کرم نوٹ کریں، ہم آپ کی ماہانہ ادائیگی کی درخواست آپ کی مقررہ تاریخ سے تین دن قبل آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرواتے ہیں اور ایک دفعہ اسے جمع کروانے کے بعد منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔
اگر آپ کی شیڈول کردہ ماہانہ ادائیگی آپ کے اکاؤنٹ سے نکلوانے کے لیے دستیاب نہیں ہے، تو ہم آپ کو چھوٹ جانے والی ادائیگی کے متعلق مطلع کریں گے۔ آپ کو لازماً:
فوری طور پر آن لائنیا ڈاک کے ذریعے ادائیگی کرنا ہو گی، اور
بل دیتے وقت منسوخ شدہ ادائیگی کی $50 فیس ادا کرنا ہو گی۔
ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اپنے IPA سے متعلق اہم نوٹسز اور دیگر ضروری خط و کتابت موصول کرنے کے لیے، آپ کو اپنے پتے کو لازماً اپ ٹو ڈیٹ رکھنا ہو گا۔ آپ اپنا پتہ اپنے آن لائن سروسز اکاؤنٹ میں اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ ہدایات کے لیے میرا پتہ تبدیل کریں ملاحظہ کریں۔
نوٹ: ادائیگیوں کو آپ کے اکاؤنٹ میں پوسٹ کرنے کے لیے 10 دن تک لگ سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کوئی بھی سوالات ہیں، تو آپ ہمیں 518-457-5772 پر کال کر سکتے ہیں۔ نمائندگان پیر سے جمعے تک باقاعدہ کاروباری اوقات (ماسوائے تعطیلات) کے دوران موجود ہوتے ہیں۔