Skip to main content

E-ZRep فارم TR-2000، ٹیکس کی معلومات تک رسائی اور ٹرانزیکشن کی مجاز کاری کی معلومات (Tax Information Access and Transaction Authorization information)

اگر آپ ٹیکس کے پیشہ ور ماہر ہیں، تو اپنے کلائنٹ سے یہ فارم مکمل کرنے کی درخواست کریں E-ZRep فارم TR-2000، ٹیکس کی معلومات تک رسائی اور ٹرانزیکشن کی مجاز کاری (Tax Information Access and Transaction Authorization)، تاکہ ٹیکس کے پیشہ ور ماہر کے آن لائن خدمات (Tax Professional Online Services) کے اکاؤنٹ کے ذریعے آپ کو ان کے اکاؤنٹ کی معلومات تک رسائی کی اور ان کی جانب سے ٹرانزیکشنز انجام دینے کی اجازت دی جائے۔

آپ کا کلائنٹ آپ کو ٹیکس گوشواروں کی ویب فائلنگ (Web Filing)، ادائیگیاں کرنے، اور محکمے کے نوٹسز کے جواب دینے سمیت، متعدد آن لائن خدمات تک رسائی کا مجاز قرار دے سکتا ہے۔ ملاحظہ کریں E-ZRep فارم TR-2000.1، آن لائن خدمات تک رسائی کی معلومات کا صفحہ، جس میں آن لائن خدمات کی مکمل فہرست موجود ہے جن تک رسائی کے لئے آپ کا کلائنٹ آپ کو اجازت دے سکتا ہے۔

آپ کو اپنے کلائنٹ کی ٹیکس کی خفیہ معلومات تک آن لائن رسائی حاصل ہو گی، جس میں یہ شامل ہیں:

  • سابقہ جمع کروائے ہوئے گوشوارے،
  • ٹیکس کے بقایا واجبات،
  • پیشگی اور باقی ماندہ ادائیگیاں، اور
  • نوٹسز کی برقی نقول جو ہم آپ کے کلائنٹ کو بھیجیں گے۔

آپ کے لئے ممکن ہو گا کہ اپنے کلائنٹ کی ٹیکس کی خفیہ معلومات کے بارے میں محکمہ ٹیکس کے نمائندے سے بات کریں اگر آپ کے ٹیکس کے پیشہ ور ماہر کی آن لائن خدمات کے اکاؤنٹ کے ذریعے یہ دستیاب ہو۔

نوٹ: آپ کا کلائنٹ ٹیکس جمع کروانے کی مخصوص مدتوں کے لئے آپ کے اختیار کو محدود نہیں کر سکتا۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کا کلائنٹ اپنی جانب سے سیلز ٹیکس کی ٹرانزیکشنز کی انجام دہی کے لئے آپ کو مجاز بناتا ہے، تو پھر آپ کو جمع کروانے کی تمام مدتوں کے لئے ان کے سیلز ٹیکس کی معلومات تک رسائی حاصل ہو گی۔

اپنے اکاؤنٹ میں کسی کلائنٹ کو شامل کرنا

  1. اپنے کلائنٹ سے E-ZRep فارم TR-2000 کو مکمل اور دستخط کروائیں۔
    • فارم کو محکمہ ٹیکس میں بذریعۂ ڈاک نہ بھیجیں
    • آپ کو اجازت کی مدت اور پھر تین سال تک اجازت کے فارم کی ایک نقل اپنے ریکارڈز میں محفوظ رکھنی چاہیئے؛ طلب کرنے پر شاید محکمہ ٹیکس کے لئے آپ کو ایک نقل دستیاب بنانے کی ضرورت پڑے۔
    • آپ کو کلائنٹ کی جانب سے جن خدمات تک رسائی کرنے کی اجازت دی گئی ہے، ان کا انتخاب کرنے اور اپنی رسائی کے ختم ہونے کی تاریخ کے لئے آپ مکمل شدہ فارم کو استعمال کریں گے۔
  2. ٹیکس کے پیشہ ور ماہر کے آن لائن خدمات کے اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں یا ایک نیا اکاؤنٹ بنائیں۔
  3. کسی نئے کلائنٹ کا اضافہ کرنے کا آغاز کرنے کے لئے اپنی کلائنٹ سمری (Client Summary) میں سے کلائنٹ شامل کریں کا انتخاب کریں۔
  4. اپنے کلائنٹ کا ٹیکس دہندہ ID نمبر داخل کریں اور تصدیق کے کسی اختیار کا انتخاب کریں۔
    • ذیل میں، کلائنٹ کی تصدیق کے سیکشنز سے، رجوع کریں، تاکہ ٹیکس کے پیشہ ور ماہر کی آن لائن خدمات کے اپنے اکاؤنٹ میں کلائنٹس کو شامل کرنے کے لئے درکار معلومات حاصل کرنے میں مدد حاصل کریں۔
  5. مکمل شدہ E-ZRep فارم TR-2000 کو استعمال کرتے ہوئے ان خدمات کا انتخاب کریں جن تک رسائی کے لئے آپ کے کلائنٹ نے آپ کو مجاز بنایا ہے اور اپنی رسائی کی تاریخِ اختتام داخل کریں (اگر کلائنٹ نے کوئی تاریخ داخل کی ہو)۔
    • آپ کو فوری طور پر ان خدمات تک رسائی حاصل ہو جائے گی جن کی انجام دہی کے لئے کلائنٹ نے آپ کو اجازت دی ہے۔
  6. اپنے کلائنٹ کے لئے کام کرنے کی خاطر، اپنی کلائنٹ سمری میں ظاہر ہونے والی کلائنٹس کی فہرست میں سے کلائنٹ کے نام کا انتخاب کریں۔

کاروباری کلائنٹ کی تصدیق

اپنے کلائنٹ کی ٹیکس کی معلومات کی حفاظت کے لئے، آپ کو مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک کی تصدیق کرنی چاہیئے:

  • گزشتہ 12 مہینوں میں جمع کروائے گئے اپنے کلائنٹ کے نیویارک ریاست کارپوریشن، سیلز، یا ود ہولڈنگ ٹیکس کے گوشواروں میں سے کسی ایک کی معلومات جمع کروانا (اپنے کلائنٹ کے گوشواروں پر رقوم کو کہاں دیکھا جا سکتا ہے اس بارے میں ہدایات کے لئے کاروباری تصدیق (Business verification) ملاحظہ کریں۔)
  • اپنے کلائنٹ کے نیویارک ریاست کے (کھلے یا بند) ٹیکس بل پر سے جائزے کا دس ہندسوں کا ID نمبر
  • ٹیکس کے محکمے سے آپ کے کلائنٹ کو موصول ہونے والے خط پر موجود پانچ ہندسوں کا PIN
  • اس بات کی تصدیق کہ آپ کے کلائنٹ نے گزشتہ 12 مہینوں میں نیویارک ریاست کارپوریشن، سیلز، یا ود ہولڈنگ ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں

انفرادی کلائنٹ کی تصدیق

اپنے کلائنٹ کی ٹیکس کی معلومات کی حفاظت کے لئے، آپ کو مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک کی تصدیق کرنی چاہیئے:

  • آپ کے کلائنٹ کے گزشتہ پانچ سالوں میں ایک سال کے لئے جمع کروائے گئے نیویارک ریاست کے انکم ٹیکس کے گوشواروں (فارم IT-201 یا IT-203) میں سے کسی ایک کی سطر 19 میں سے وفاقی تصحیح کردہ مجموعی آمدنی (federal adjusted gross income، FAGI)
  • اپنے کلائنٹ کے نیویارک ریاست کے (کھلے یا بند) ٹیکس بل پر سے جائزے کا دس ہندسوں کا ID نمبر
  • ٹیکس کے محکمے سے آپ کے کلائنٹ کو موصول ہونے والے خط پر موجود پانچ ہندسوں کا PIN
  • اس بات کی تصدیق کہ آپ کے کلائنٹ نے گزشتہ پانچ سالوں میں نیویارک ریاست کے انکم ٹیکس کا کوئی گوشوارہ جمع نہیں کروایا ہے

ٹرسٹی کلائنٹ کی تصدیق

اپنے کلائنٹ کی ٹیکس کی معلومات کی حفاظت کرنے کے لئے، آپ کو اپنے کلائنٹ کے گزشتہ پانچ سالوں میں سے کسی ایک سال کے لئے جمع کروائے گئے نیویارک ریاست کے ٹرسٹی کے انکم ٹیکس گوشواروں (فارم IT-205) میں کسی ایک کی سطر A میں سے مجموعی آمدنی کی تصدیق کرنی چاہیئے۔ اگر آپ کے کلائنٹ نے گزشتہ پانچ سالوں میں سے کسی ایک سال کے لئے ٹرسٹی کا انکم ٹیکس کا کوئی گوشوارہ جمع نہ کروایا ہو، تو آپ انہیں اپنے ٹیکس کے پیشہ ور ماہر کی آن لائن خدمات کے اکاؤنٹ میں بطور کلائنٹ شامل نہیں کر سکتے ہیں۔

ذرائع

Updated: